خواتین کے حقوق پر ’’اپنے قوانین جانیے‘‘ مہم کے تحت قانونی شعور اجاگر کرنے کی کوشش، مہم قومی خواتین کے دن سے لے کر عالمی خواتین کے دن تک جاری رہے گی

ویب نیوز رپورٹ : ماریہ اسماعیل
کراچی : سندھ کمیشن برائے وقارِ نسواں کی جانب سے ضلع عمرکوٹ میں ’’اپنے قوانین جانیے، اپنے حقوق جانیے‘‘ مہم کے تحت ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ یہ سیشن مقامی افراد کے لیے منعقد کیا گیا اور جاری آگاہی مہم کا حصہ تھا ۔
یہ مہم قومی خواتین کے دن سے لے کر عالمی خواتین کے دن تک جاری ہے ۔ اس کا مقصد عوام، خصوصاً خواتین، کو ان کے قانونی حقوق اور تحفظ سے متعلق قوانین کے بارے میں آگاہ کرنا ہے ۔

قانونی شعور کی اہمیت
اس موقع پر چیئرپرسن ایڈووکیٹ روبینا امان بروہی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے حقوق سے آگاہ ہونا ایک باشعور اور بااختیار معاشرے کی تشکیل کے لیے نہایت ضروری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہر فرد، چاہے اس کا تعلق کسی بھی جنس، نسل یا عمر سے ہو، اسے اپنے آئینی حقوق کے بارے میں آگاہی ہونی چاہیے ۔

خواتین کے تحفظ سے متعلق قوانین
چیئرپرسن نے خواتین کے حقوق اور وقار کے تحفظ کے لیے بنائے گئے مختلف قوانین کا ذکر کیا، جن میں خاس طور پر
گھریلو تشدد کے خلاف قانون
ہراسگی کے خلاف قانون
کم عمری کی شادی کی ممانعت سے متعلق قانون
یہ بھی پڑھیں
خواتین کو کس طرح کے مرد پسند آتے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ یہ قوانین خواتین کے تحفظ اور معاشرے میں برابری کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔

اجتماعی کوششوں کی ضرورت
ایڈووکیٹ روبینا امان بروہی نے معاشرے میں مثبت اور منصفانہ ماحول کے قیام کے لیے اجتماعی کوششوں پر زور دیا ۔
انہوں نے کہا کہ باہمی احترام اور مشترکہ جدوجہد کے ذریعے ایک انصاف پر مبنی معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے ۔
آگاہی مہم کا مقصد
یہ سرگرمی سندھ کمیشن برائے وقارِ نسواں کی مسلسل کاوشوں کا حصہ ہے ۔ اس کا مقصد خواتین دوست قوانین کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اور مقامی سطح تک لوگوں کو ان کے قانونی حقوق اور تحفظ کے حوالے سے باخبر بنانا ہے ۔


