Messi Becomes the FIFA World Cup's All-Time Leading Goal Scorer

میسی نے آسٹریا کے خلاف تاریخی گول کرکے میروسلاو کلوزے کا ریکارڈ توڑ دیا، ورلڈکپ میں 17 گولز مکمل

ویب نیوز ڈیسک رپورٹ

ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے فیفا ورلڈکپ 2026 میں نئی تاریخ رقم کر دی۔

لیونل میسی نے آسٹریا کے خلاف میچ میں ریکارڈ ساز گول کرکے ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالر کا اعزاز حاصل کر لیا۔

تاہم، انہوں نے میچ کے 39 ویں منٹ میں گیند کو جال میں پہنچا کر ارجنٹینا کو ایک صفر کی برتری دلائی اور تاریخ اپنے نام کر لی۔

میسی نے ورلڈکپ مقابلوں میں اپنا 17 واں گول اسکور کیا اور جرمنی کے سابق اسٹار فٹبالر میروسلاو کلوزے کا 16 گولز کا ریکارڈ توڑ دیا۔

آسٹریا کے خلاف میچ کے آغاز میں میسی ایک پینلٹی پر گول کرنے میں ناکام رہے، جس کے باعث تاریخی ریکارڈ کچھ دیر کے لیے مؤخر ہوگیا۔

تاہم، انہوں نے میچ کے 39 ویں منٹ میں گیند کو جال میں پہنچا کر ارجنٹینا کو ایک صفر کی برتری دلائی اور تاریخ اپنے نام کر لی۔

یہ میچ امریکی شہر ڈیلس میں کھیلا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیفا ورلڈکپ: ایران اور بیلجیئم کا میچ بغیر کسی گول کے برابر

فیفا ورلڈکپ: مراکش کی اسکاٹ لینڈ پر فتح

میسی کے ریکارڈ کے بعد میروسلاو کلوزے 16 گولز کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، جبکہ برازیل کے رونالڈو نازاریو 15 گولز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

فرانس کے 27 سالہ اسٹار فٹبالر کیلیان ایمباپے 14 گولز کے ساتھ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *