اسپین کی پولیس نے کینری جزائر کے قریب بحری جہاز سے 30 ٹن کوکین، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر کے 23 افراد کو گرفتار کر لیا
ویب نیوز ڈیسک رپورٹ
اسپین کی پولیس نے کینری جزائر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک بحری جہاز سے 30 ٹن کوکین برآمد کر لی۔ پولیس نے جہاز کے 23 رکنی عملے کو بھی حراست میں لے لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ یورپ کی تاریخ میں منشیات کی سب سے بڑی برآمدگی قرار دی جا رہی ہے۔

بحری جہاز یکم مئی کو روکا گیا
اسپین کی ہائی کورٹ کے مطابق کومورو جزائر کے پرچم بردار جہاز “آرکونین” کو یکم مئی کو گارڈیا سول پولیس نے روکا تھا۔ عدالت نے بتایا کہ ضبط کی گئی منشیات کی مالیت 956 ملین امریکی ڈالر سے زائد ہے۔
پرانے ریکارڈ بھی ٹوٹ گئے
اس سے قبل اسپین میں منشیات برآمدگی کا ریکارڈ 13 ٹن تھا۔ یہ کوکین گزشتہ سال الجیسیراس میں ایکواڈور سے آنے والے کیلے کے کنٹینرز سے برآمد ہوئی تھی۔
اس سے قبل اسپین میں منشیات برآمدگی کا ریکارڈ 13 ٹن تھا۔ یہ کوکین گزشتہ سال الجیسیراس میں ایکواڈور سے آنے والے کیلے کے کنٹینرز سے برآمد ہوئی تھی۔

امریکی اور ڈچ حکام کا تعاون
رپورٹ کے مطابق یہ آپریشن امریکی اور ڈچ حکام کے تعاون سے کیا گیا۔ تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ کوکین کو سمندر میں تیز رفتار کشتیوں میں منتقل کیا جانا تھا۔ بعد ازاں اسے اسپین کے مرکزی علاقوں میں اسمگل کیا جانا تھا۔
یہ بھی پڑھیں
تربوز کھانے سے اموات کی بڑی وجہ سامنے آگئی
اسلحہ اور چھپے ہوئے افراد بھی برآمد
حکام کے مطابق جہاز سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ چھ افراد جہاز میں چھپے ہوئے بھی پائے گئے۔
عملے کے 17 افراد کا تعلق فلپائن سے بتایا گیا ہے۔ جبکہ چھپے ہوئے افراد نیدرلینڈز اور سرینام سے تعلق رکھتے ہیں۔


