Trump's Major Move Against Iran? U.S. Media Makes Explosive Claim

ایران پر حملے کے حوالے سے امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنانے کے آپشنز کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ویب نیوز ڈیسک رپورٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے انفراسٹرکچر پر نئے حملوں کے امکانات کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز نے ٹرمپ کے ٹیلیفونک انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ایران کے بجلی گھروں اور پلوں پر نئے حملوں کا حکم دے سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس کی وجہ ایران کی جانب سے معاہدے سے متعلق پیش رفت میں تاخیر بتائی جا رہی ہے۔

اب عملاً موجود نہیں رہے اور انہیں مکمل طور پر شکست دی جا چکی ہے۔

ٹرمپ کا سوشل میڈیا پر بیان

اس سے قبل ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا تھا کہ ایران کی فوج مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا، “ایران کی فوج کے کئی حصے، جن میں بحریہ اور فضائیہ شامل ہیں، اب عملاً موجود نہیں رہے اور انہیں مکمل طور پر شکست دی جا چکی ہے۔”

یہ بھی پڑھیں

امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر تباہ، ٹرمپ نے تصدیق کردی

ہنی مون کا ایسا انجام! بیوی نے طلاق کا مطالبہ کر دیا

مذاکرات میں تاخیر پر تنقید

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران صرف بیانات دیتا ہے جبکہ عملی اقدامات نہیں کرتا۔ انہوں نے ایران کو مشرقِ وسطیٰ کا “غنڈہ” قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس کا اثر و رسوخ ختم ہو چکا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران نے ایسے معاہدے پر مذاکرات میں بہت زیادہ تاخیر کی جو ان کے لیے بہترین ثابت ہو سکتا تھا، تاہم اب انہیں اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *