غسلِ کعبہ کی بابرکت تقریب نمازِ فجر کے بعد ہوگی، بیت اللہ کو آبِ زمزم، عرقِ گلاب، عود اور مشک سے معطر کیا جائے گا۔
ویب نیوز ڈیسک رپورٹ
غسلِ کعبہ کی روح پرور اور تاریخی تقریب 15 محرم الحرام 1448 ہجری، بمطابق 30 جون 2026، نمازِ فجر کے بعد منعقد ہوگی۔ یہ امتِ مسلمہ کے لیے عقیدت، سعادت اور روحانی مسرت کا ایک اہم موقع ہے۔

صدیوں پر محیط مقدس روایت
صدیوں سے جاری اس بابرکت روایت کے تحت بیت اللہ کے اندرونی حصے کو آبِ زمزم، قیمتی عرقِ گلاب، خالص عود اور مشک کے آمیزے سے دھویا اور معطر کیا جاتا ہے۔
اس موقع پر فرش کی صفائی کھجور کے پتوں سے بنے روایتی جھاڑوؤں کے ذریعے کی جاتی ہے، جو اس تاریخی روایت کا اہم حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں
پیٹرول لیوی میں اضافہ
بوتل بند پانی: صحت، ماحول اور موسمیاتی تبدیلی کے لیے بڑھتا ہوا خطرہ
مسلم دنیا کی نمایاں شخصیات کی شرکت
یہ باوقار تقریب خادم الحرمین الشریفین یا ان کے نمائندے کی قیادت میں منعقد ہوتی ہے۔ تقریب میں مختلف مسلم ممالک کے سفیر اور جید علما شریک ہوتے ہیں اور اس مقدس روایت کا حصہ بنتے ہیں۔
یہ تقریب شعائرِ اللہ کی تعظیم اور نسل در نسل محفوظ اسلامی روایت کی خوبصورت علامت سمجھی جاتی ہے۔

