"‘Islamic Republic of Japan’? Trump’s Slip of the Tongue Goes Viral"

ٹرمپ کی زبان پھسلی تو ایران کے میزائل حملے کا ذکر کرتے ہوئے جاپان کہہ دیا، ویڈیو وائرل ہوئی اور صارفین نے غلطی کی نشاندہی کر دی۔

ویب نیوز ڈیسک رپورٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف گفتگو کے دوران زبان پھسل گئی۔ انہوں نے ایران کی جگہ ’’اسلامی جمہوریہ جاپان‘‘ کہہ دیا۔

ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے یہ غلطی کی۔

انہوں نے کہا کہ ’’اسلامی جمہوریہ جاپان‘‘ نے امریکی بحری بیڑے یو ایس ایس ابراہم لنکن پر 111 میزائل داغے، تاہم تمام میزائلوں کو روک لیا گیا۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ٹرمپ کے اس بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ صارفین نے نشاندہی کی کہ امریکی صدر نے ایران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے غلطی سے جاپان کا نام لے لیا۔

ایران کے ساتھ بڑھتی کشیدگی

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

جنگ بندی ختم ہونے کے بعد امریکا نے ایران کے مختلف ٹھکانوں پر فوجی حملے کیے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران سے خوش نہیں ہیں۔ ان کے مطابق ایران نے گزشتہ روز طیاروں پر ڈرون حملے کیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نے گزشتہ رات ایران پر سخت حملہ کیا اور ممکن ہے کہ آج رات بھی سخت کارروائی کی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *