ایران کا کہنا ہے کہ امریکی حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، آبنائے ہرمز کے انتظام میں کسی مداخلت کی اجازت نہیں ہوگی۔
ویب نیوز ڈیسک رپورٹ
تہران: ایران نے امریکی حملوں کا تباہ کن جواب دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
امریکا نے ایران میں 80 سے زائد اہداف پر بمباری کرتے ہوئے سیرک، بندر عباس اور قشم کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔

امریکی حملوں کی تفصیلات
امریکا نے ایران کے فضائی دفاعی نظام، نگرانی (سرویلنس) کے نظام، اینٹی شپ کروز میزائلوں، ڈرون تنصیبات اور پاسدارانِ انقلاب کی کشتیوں کو بھی نشانہ بنایا۔

ایران کا سخت ردعمل
پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت کی اجازت نہیں دے گا اور امریکی حملوں کا تباہ کن جواب دیا جائے گا۔
ایران کی اعلیٰ مشترکہ فوجی کمان نے کہا کہ امریکی فوج نے کھلی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی ایران کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ایران کی مسلح افواج امریکی حملوں کا منہ توڑ جواب دیں گی۔
یہ بھی پڑھیں
امریکا نے ایران پر حملے تیز کر دیے
دنیا کے بہترین رہائشی شہر، کراچی کہاں کھڑا ہے؟
آبنائے ہرمز پر مؤقف
ایرانی مشترکہ فوجی کمان کے مطابق امریکا کو آبنائے ہرمز کے انتظام میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں اور تیل بردار ٹینکروں کے لیے محفوظ راستہ صرف وہی ہوگا جس کا تعین ایران کرے گا۔
