بنگلادیش کے 7 اضلاع شدید بارش اور سیلاب سے بری طرح متاثر، 2 لاکھ سے زائد افراد پھنس گئے، فوج اور امدادی ٹیمیں سرگرم
ویب نیوز ڈیسک رپورٹ
ڈھاکا: بنگلادیش میں کئی روز سے جاری شدید بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ اور مختلف حادثات میں اب تک 44 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متاثرہ 7 اضلاع
بنگلادیشی حکام کے مطابق شدید بارشوں اور سیلاب سے ملک کے جنوب مشرقی علاقے کے اضلاع بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں 2 لاکھ سے زائد افراد پھنسے ہوئے ہیں اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
ٹرمپ کا دعویٰ: ایران مجھے قتل کرنا چاہتا ہے
پتھروں کی افزائش کا راز، حقیقت کیا ہے؟
امدادی کارروائیوں میں مشکلات
حکام کا کہنا ہے کہ فوج اور امدادی کارکن متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ تاہم بجلی کی بندش، تباہ شدہ سڑکیں اور منقطع مواصلاتی رابطے امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔
