بل گیٹس نے جیفری ایپسٹین سے تعلقات پر امریکی کمیٹی کے سوالات کے جواب دیے اور کہا کہ امید ہے متاثرین کو انصاف ملے گا۔
ویب نیوز ڈیسک رپورٹ
امریکی ایوان کی ایک کمیٹی نے بدنام زمانہ جیفری ایپسٹین سے متعلق معاملے میں مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس سے سوالات کیے ہیں۔
بل گیٹس نے کہا کہ انہیں امید ہے ان کی گواہی سے متاثرین کو انصاف ملنے کی راہ ہموار ہوگی۔
رپورٹس کے مطابق جیفری ایپسٹین پر فردِ جرم عائد ہونے کے بعد بھی بل گیٹس نے اس سے متعدد ملاقاتیں کی تھیں۔

واضح رہے کہ امریکی محکمۂ انصاف کی جانب سے جنسی جرائم میں ملوث جیفری ایپسٹین سے متعلق 30 لاکھ صفحات، ایک لاکھ 80 ہزار تصاویر اور 2 ہزار ویڈیوز منظرِ عام پر لائی گئی تھیں۔
بل گیٹس نے ایپسٹین فائلز میں نام آنے کے بعد بل گیٹس فاؤنڈیشن کے عملے سے معافی بھی مانگی تھی۔
انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ ان سے غلطیاں ہوئیں، جن سے انسانی بھلائی کے لیے کام کرنے والی ان کی فاؤنڈیشن کو نقصان پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں
آبنائے ہرمز سے تمام جہاز وں کی آمدورفت بند
پاک فوج کا ایم آئی-17 گر کر تباہ، تمام اہلکار شہید
بل گیٹس کا مؤقف تھا کہ ان کا جیفری ایپسٹین کے جرائم سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایپسٹین سے روابط کا مقصد مخیر افراد سے تعلقات قائم کرنا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا اور نہ ہی کسی غیر قانونی سرگرمی کا مشاہدہ کیا۔