Dust Storm Rages Unchecked, Massive Damage Across Sindh

مٹی کا طوفان: سندھ بھر میں شدید نقصان، سکھر سے کشمور تک بجلی معطل، سولر پلیٹیں تباہ، 40 سے زائد گھر آگ کی نذر

ویب نیوز ڈیسک رپورٹ

کراچی: سندھ کے مختلف شہروں میں مٹی کے شدید طوفان اور تیز ہواؤں نے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا۔ مختلف علاقوں میں سولر پلیٹیں اڑ گئیں، گھروں کی چھتوں کو جزوی نقصان پہنچا، جبکہ آگ لگنے کے ایک واقعے میں 40 سے زائد گھر جل کر خاکستر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ مٹی کا شدید طوفان آیا۔ طوفان کے باعث شدید گرمی کی شدت میں کمی آئی، تاہم متعدد علاقوں میں مالی اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔

مٹی کے طوفان اور موسلا دھار بارش کے باعث مواصلاتی اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ سکھر اور گرد و نواح میں حدِ نگاہ شدید متاثر رہی۔

بجلی اور مواصلاتی نظام متاثر

مٹی کے طوفان اور موسلا دھار بارش کے باعث مواصلاتی اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ سکھر اور گرد و نواح میں حدِ نگاہ شدید متاثر رہی۔ سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) ریجن کے 60 سے زائد بجلی فیڈرز ٹرپ کر گئے، جس کے نتیجے میں وسیع علاقے بجلی سے محروم ہو گئے۔

ترجمان کے مطابق 2 سے 5 جون کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

سولر پلیٹیں اڑ گئیں، گھروں کو نقصان

کشمور اور کندھ کوٹ میں تیز ہواؤں اور طوفانی بارش کے باعث شہریوں کی سولر پلیٹیں اڑ گئیں، جبکہ متعدد گھروں کی چھتوں کو جزوی نقصان پہنچا۔

آندھی کے دوران ہولناک آگ

دوسری جانب جنوبی پنجاب کے علاقے علی پور کے موضع ڈھاکہ، باقر شاہ اور بستی بگٹی میں آندھی کے دوران اچانک ہولناک آگ بھڑک اٹھی۔ تیز ہوا کے باعث آگ تیزی سے پھیلی اور بستی بگٹی کے 40 سے زائد گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے کر خاکستر کر دیا۔

واقعے میں خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد شدید جھلس گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

گدھوں کی تعداد میں حیران کن اضافہ
شارع فیصل پر ای چالان کی بارش

پنجاب میں ہائی الرٹ

دریں اثنا، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے ملک میں داخل ہونے والے مغربی موسمی سسٹم کے پیش نظر صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق 2 سے 5 جون کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے اضلاع میں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، خوشاب، منڈی بہاؤالدین، بھکر، لیہ، فیصل آباد، جھنگ، اوکاڑہ، گجرانوالہ اور حافظ آباد شامل ہیں۔

انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کی ہدایت پی ڈی ایم اے پنجاب نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ آندھی اور طوفان کے دوران کچے مکانات، اشتہاری بورڈز اور دیگر کمزور ڈھانچوں کے گرنے جیسے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *