Electric Vehicles: First Historic Ro-Ro Shipment Arrives at Karachi Port

الیکٹرک گاڑیاں پہلی بار رورو شپمنٹ کے ذریعے کراچی پورٹ پہنچیں، وزارتِ بحری امور نے اسے ملکی بحری تجارت کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا۔

ویب نیوز ڈیسک رپورٹ

کراچی: پاکستان کی بحری اور تجارتی تاریخ میں پہلی بار رورو شپمنٹ کے ذریعے 2 ہزار سے زائد الیکٹرک گاڑیاں کراچی پورٹ پہنچ گئی ہیں۔ یہ پیش رفت ملک کے بندرگاہی اور تجارتی شعبے کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دی جا رہی ہے۔

اسی جہاز کے ذریعے الیکٹرک گاڑیوں کی یہ بڑی کھیپ پاکستان درآمد کی گئی۔

رورو جہاز کے ذریعے پہلی بڑی کھیپ

وزارتِ بحری امور کے ترجمان کے مطابق ایم وی گرینڈے شنگھائی کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ کے ٹرمینل پر لنگر انداز ہو گیا۔ اسی جہاز کے ذریعے الیکٹرک گاڑیوں کی یہ بڑی کھیپ پاکستان درآمد کی گئی۔

جو مستقبل میں ملکی تجارتی سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے میں مددگار ثابت ہوگی

وفاقی وزیر کا بیان

وفاقی وزیرِ بحری امور جنید انور چوہدری نے کہا کہ رورو جہاز کے ذریعے پہلی بار الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پاکستان کی بحری تجارت کے لیے ایک تاریخی پیش رفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی پورٹ پر پہلی رورو الیکٹرک گاڑیوں کی شپمنٹ جدید بندرگاہی نظام کی جانب اہم قدم ہے، جو مستقبل میں ملکی تجارتی سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے میں مددگار ثابت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

کرپٹو کرنسی جائز، 13 ماہ قبل فتویٰ جاری کر چکے ہیں: مولانا بشیر فاروق

سندھ پولیس افسران کے لیے میڈیا پر نئی پابندی

رورو شپمنٹ کی اہمیت

رورو جہازوں کی خاص بات یہ ہے کہ گاڑیاں براہِ راست جہاز پر لوڈ اور اَن لوڈ کی جاتی ہیں۔ اس طریقۂ کار سے وقت کی بچت ہوتی ہے، آپریشنل استعداد بہتر بنتی ہے اور لاجسٹکس کے اخراجات میں بھی نمایاں کمی آتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *