ایران امریکا معاہدہ: پاسدارانِ انقلاب کا مؤقف، ایرانی مذاکرات کار آج کسی معاہدے پر دستخط نہیں کریں گے
ویب نیوز ڈیسک رپورٹ
ایرانی فوج نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ امن معاہدے پر آج دستخط ہوں گے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب فورس کے مطابق ایرانی مذاکرات کار پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ اتوار کے روز کسی معاہدے پر دستخط نہیں کیے جائیں گے۔

پاسدارانِ انقلاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ معاہدے پر دستخط کی تقریب اپنی سالگرہ کے باعث 14 جون کو منعقد کرنا چاہتے ہیں۔ بیان کے مطابق ٹرمپ اس موقع کو علامتی اہمیت دے کر اپنی ذاتی تشہیر کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ ایران کے ساتھ امن معاہدے پر آج دستخط ہوں گے۔ انہوں نے کہا تھا کہ معاہدہ ہوتے ہی آبنائے ہرمز تمام ممالک کے لیے کھول دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں
ایران امریکا جنگ: عباس عراقچی نے ایران کو فاتح قرار دے دیا
سمندری جاسوسی کا نیا راز، چین کا بڑا دعویٰ
ٹرمپ کے مطابق حالات معمول پر آنے کے بعد مناسب وقت پر جا کر جوہری مواد کی باقیات بھی حاصل کر لی جائیں گی۔ امریکی صدر نے یہ بھی کہا تھا کہ امید ہے یہ پورا عمل جلد اور آسانی سے مکمل ہو جائے گا۔ ان کے بقول امریکا، ایران اور پورے مشرقِ وسطیٰ کے ساتھ مستقبل میں کام کرنے کا خواہاں ہے۔
