وفاقی بجٹ میں کے فور واٹر سپلائی منصوبے سمیت بڑے ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے کی منظوری
ویب نیوز ڈیسک رپورٹ
اسلام آباد میں پیش کیے گئے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں کراچی کے بلک واٹر سپلائی کے فور منصوبے کے لیے 10 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
یہ رقم شہر کی پانی کی فراہمی کے بڑے منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے رکھی گئی ہے۔

ہاؤسنگ اور شہری ترقی کیلئے بڑا پیکج
بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال میں دیرپا شہری ترقی اور ہاؤسنگ کے شعبے کے لیے 54 ارب 60 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
اس رقم سے وفاقی اور صوبائی سطح پر ایک لاکھ 50 ہزار سستے رہائشی یونٹس تعمیر کیے جائیں گے۔
مزید یہ کہ 10 بڑے شہروں کے لیے ڈیجیٹل ماسٹر پلانز بھی تیار کیے جائیں گے۔

توانائی اور ڈیم منصوبے
بجٹ میں دیامر بھاشا ڈیم کے لیے 14 ارب روپے، مہمند ڈیم کے لیے 22 ارب روپے اور داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے 15 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
بجلی کے شعبے کے لیے مجموعی طور پر 116 ارب 20 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
کراچی سمیت انفراسٹرکچر منصوبے
بجٹ دستاویز کے مطابق کراچی کے کے فور منصوبے کے لیے 10 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
صنعتی ترقی اور برآمدی مسابقت بڑھانے کے لیے 6 ارب 60 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
بجٹ 2026-27: تنخواہ، ٹیکس اور ریلیف کی مکمل کہانی
بھارت فضائیہ حادثہ: آسام میں طیارہ گر کر تباہ، تحقیقات شروع
کراچی کو چمن سے جوڑنے والی این 25 شاہراہ پاکستان ایکسپریس وے کو دو رویہ کرنے کے لیے 100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
سکھر-حیدرآباد موٹروے پر 30 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔
مزید یہ کہ ایم ایل ون کے کراچی تا روہڑی سیکشن پر کام آئندہ سال شروع ہوگا، جس کے لیے 25 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
