April 30, 2026
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
لاہور میں 5 سال میں 824 خواتین غائب، کسی کا سراغ نہ ملا
Lahore: 824 women missing in 5 years, no trace found.

لاہور میں 5 سال میں 824 خواتین غائب، کسی کا سراغ نہ ملا

لاہور میں 5 سال کے دوران اغوا ہونے والی خواتین سے متعلق رپورٹ جاری، سینکڑوں خواتین تاحال لاپتا، پولیس کو کوئی ٹھوس سراغ نہیں مل سکا

ویب نیوز ڈیسک رپورٹ

لاہور میں خواتین کے اغوا کا معاملہ سنگین صورت اختیار کر گیا ہے۔ گزشتہ پانچ سال کے دوران پیش آنے والے واقعات نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق، شہر میں 2021 سے 2025 کے دوران اغوا کی جانے والی 824 خواتین تاحال لاپتا ہیں۔ ان میں سے کسی کا بھی سراغ نہیں مل سکا۔

پولیس کے جاری کردہ ریکارڈ کے مطابق، سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ کینٹ ڈویژن رہا، جہاں سے اغوا کی جانے والی 282 خواتین کا ابھی تک پتا نہیں چل سکا۔

اسی طرح صدر ڈویژن کی 152 اور سٹی ڈویژن کی 124 خواتین بھی تاحال لاپتا ہیں۔ ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے 110 جبکہ اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 100 خواتین کا سراغ نہیں مل سکا۔

یہ بھی پڑھیں

روسی گھریلو کھانے کیوں خاص ہیں؟

مزید برآں، سول لائنز ڈویژن سے اغوا ہونے والی 56 خواتین بھی بازیاب نہیں ہو سکیں۔ پولیس حکام کے مطابق، تمام واقعات کے مقدمات درج کیے گئے تھے۔ تاہم، اس کے باوجود مغوی خواتین کی بازیابی میں پیش رفت نہ ہونے کے برابر ہے۔



اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×