RY MEDIA TALKS

پسند کی شادی پر پورے گاؤں کو سزا،گھروں کو آگ لگا دی

پسند کی شادی کے تنازع پر جیکب آباد میں مسلح افراد نے گاؤں میں آگ لگا دی، فائرنگ سے خوف پھیل گیا، پولیس نے 5 ملزمان گرفتار کرلئے

ویب نیوز ڈیسک رپورٹ

جیکب آباد میں پسند کی شادی پر پورے گاؤں کو سزا دے دی گئی، جہاں مسلح افراد نے درجنوں گھروں کو آگ لگا دی۔

یہ ہولناک واقعہ 5 مئی کو جیکب آباد کے گوٹھ محمد صدیق آرائیں میں پیش آیا، جہاں ملزمان نے جدید اسلحے سے فائرنگ بھی کی اور متعدد گھروں کو جلا کر راکھ کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے اسی رنجش پر پورے گاؤں کو نشانہ بنایا اور آگ زنی کی کارروائی کی۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش

ایس ایس پی جیکب آباد فیضان علی کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ گاؤں صدیق آرائیں اور گاؤں غازی خان چنہ سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے حیدرآباد کی عدالت میں پسند کی شادی کی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے اسی رنجش پر پورے گاؤں کو نشانہ بنایا اور آگ زنی کی کارروائی کی۔

گرفتاریاں اور مقدمہ

پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

مقدمے میں 12 نامزد اور 20 نامعلوم ملزمان کے خلاف انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

دیگر ملزمان کی گرفتاری اور مزید تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی کے کھلے سمندر میں پھنسے غیر ملکی مہمان بحفاظت ریسکیو

سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن ختم کر دیا، نوٹیفکیشن جاری

متاثرہ خاندان مشکلات کا شکار

کئی روز گزر جانے کے باوجود تمام ملزمان کی گرفتاری نہ ہونے پر متاثرہ خاندان شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ آگ زنی کے اس واقعے نے درجنوں خاندانوں کو چھت سے محروم کر دیا ہے، جو شدید گرمی میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

Exit mobile version