MrBeast Gets Married, Big News for Fans

مسٹر بیسٹ اور تھیا بوئسن کی شادی میں 70 قریبی دوست اور اہلِ خانہ شریک ہوئے، شاندار تقریب ایک ہفتے تک جاری رہی۔

ویب نیوز ڈیسک رپورٹ

دنیا کے معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ، جن کا اصل نام جمی ڈونلڈسن ہے، نے جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والی کانٹینٹ کریئیٹر تھیا بوئسن سے شادی کر لی ہے۔

28 سالہ مسٹر بیسٹ اور 28 سالہ تھیا بوئسن کی شادی کی تقریب برطانوی ارب پتی رچرڈ برینسن کے نجی جزیرے نیکر آئی لینڈ پر منعقد ہوئی۔ تقریب میں تقریباً 70 قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ نے شرکت کی۔

پیپل ڈاٹ کام کے مطابق شادی کی تقریبات 14 جولائی سے شروع ہوئیں۔ یہ تقریبات 74 ایکڑ پر مشتمل نجی جزیرے پر ایک ہفتے تک جاری رہیں۔

انسٹاگرام پر خوشی کا اظہار

مسٹر بیسٹ نے انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا:”مجھے مسز بیسٹ مل گئیں، اور یہ میری زندگی کا بہترین دن تھا۔”

ایک ہفتہ جاری رہنے والی تقریبات

پیپل ڈاٹ کام کے مطابق شادی کی تقریبات 14 جولائی سے شروع ہوئیں۔ یہ تقریبات 74 ایکڑ پر مشتمل نجی جزیرے پر ایک ہفتے تک جاری رہیں۔

رپورٹ کے مطابق جوڑے نے ایک ایسے پادری کی موجودگی میں شادی کے عہد کیے جو خاندان کے قریبی دوست بھی تھے۔

بعد ازاں مہمانوں نے لائیو بینڈ کی موسیقی پر رقص کیا۔ رات گئے مرکزی رہائش گاہ میں تقریبات کا سلسلہ جاری رہا۔

پہلا ڈانس اور دلچسپ محفل

استقبالیہ تقریب میں نوبیاہتا جوڑے نے اپنا پہلا رقص لیڈی گاگا اور برونو مارس کے مشہور گانے “ڈائی وِد اے سمائل” پر کیا۔

بعد ازاں مہمانوں نے لائیو بینڈ کی موسیقی پر رقص کیا۔ رات گئے مرکزی رہائش گاہ میں تقریبات کا سلسلہ جاری رہا۔ تھیا بوئسن نے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ بعد کی محفل میں زیادہ تر “نرڈی” سرگرمیاں، جیسے تاش کے کھیل اور بورڈ گیمز، کھیلی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں

رجب بٹ نے صلح کی خبروں کی تردید کر دی

یوٹیوب کا اے آئی ویڈیوز سے متعلق پالیساں سخت

تعلق کا آغاز کیسے ہوا؟ مسٹر بیسٹ پہلی بار 2022 میں جنوبی افریقا کے دورے کے دوران تھیا بوئسن سے ملے تھے۔ دونوں گیمنگ اور سوشل میڈیا کی دنیا میں معروف شخصیات ہیں، اور اسی ملاقات کے بعد ان کے تعلقات کا آغاز ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *