In Paris Today, a Fan Became a Luxury Item

پیرس میں ایسا کیا ہوا کہ لوگ صبح سویرے دکانوں کے باہر جمع ہوگئے اور صرف 30 منٹ میں ایک عام چیز نایاب بن گئی؟

ویب نیوز ڈیسک رپورٹ

پیرس میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کے باعث شہری گرمی کی شدت سے بچنے کے لیے برقی پنکھے اور ایئر کنڈیشنرز خریدنے کی غرض سے دکانوں کا رخ کر رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیرس کے ایک الیکٹرانکس اسٹور پر صبح کے وقت صارفین کی بڑی تعداد دیکھی گئی، جو برقی پنکھوں کے ڈبے اٹھائے ہوئے خریداری میں مصروف تھے۔

صرف 30 منٹ میں تمام پنکھے فروخت

فلم ساز وکٹوریہ یاکوبوف نے خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’میں نے صبح کافی بھی نہیں پی اور فوراً یہاں آگئی تاکہ پنکھا خرید سکوں۔‘‘

انہوں نے بتایا کہ صرف 30 منٹ کے اندر اسٹور میں موجود تمام پنکھے فروخت ہو چکے تھے۔

کولنگ آلات کی طلب میں نمایاں اضافہ

الیکٹرانکس اسٹور کے شعبۂ فروخت کے سربراہ نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران، جب سے گرمی کی لہر شروع ہوئی ہے، پنکھوں اور ایئر کنڈیشنرز کی طلب میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی فرانسیسی محکمہ موسمیات کے مطابق پیرس میں درجہ حرارت 38 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کا امکان ہے، جس کے باعث شہریوں میں گرمی سے بچاؤ کے لیے کولنگ آلات کی خریداری کا رجحان مزید بڑھ گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *