New Revelation in Pinky Case

پنکی کیس: منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کے لاہور میں مبینہ جعلی سیلری اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشنز

ویب نیوز ڈیسک رپورٹ

کراچی میں منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی سے متعلق ایک بڑے مالی اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے، جس میں لاہور میں جعلی سیلری اکاؤنٹ کے ذریعے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشنز سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق 2019 میں انسداد منشیات فورس (اے این ایف) میں درج مقدمہ نمبر 63/19 کی تفتیش کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے۔ تفتیشی افسر سب انسپکٹر صوبیہ ارم کی یکم جولائی 2021 کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ انمول عرف پنکی کا لاہور کے علاقے چوبرجی میں ایک ملٹی نیشنل بینک میں سیلری اکاؤنٹ موجود تھا۔

بینک ریکارڈ کے مطابق اس اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشنز ہوتی رہیں۔

جعلی کمپنی اور اکاؤنٹ کی تفصیلات

رپورٹ کے مطابق اکاؤنٹ میں ایک کمپنی کے ملازم کے طور پر ظاہر کیا گیا تھا، تاہم تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ایسی کوئی کمپنی وجود ہی نہیں رکھتی۔

بینک ریکارڈ کے مطابق اس اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشنز ہوتی رہیں۔ جب بینک نے اسٹیٹمنٹ فراہم کیا تو اس میں مجموعی طور پر 6 کروڑ 39 لاکھ 88 ہزار 912 روپے کی ٹرانزیکشنز سامنے آئیں۔

یہ بھی پڑھیں

ٹرمپ انٹرویو چھوڑ کر اچانک اٹھ گئے، وجہ کیا بنی؟

عالمی یومِ سمندر 2026: بقا کا دارومدار سمندروں پر

تفتیشی انکشافات

تفتیشی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ملزمہ کو مفرور قرار دیا جا چکا تھا۔ جب متعلقہ کمپنی کے ایڈریس 9/10 چھٹہ پلازہ، فرسٹ فلور، چوبرجی کی جانچ کی گئی تو وہاں کسی کمپنی کا وجود نہیں ملا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ بینک میں جمع کرائے گئے تمام کاغذات جعلی تھے، جس سے یہ واضح ہوا کہ اکاؤنٹ مبینہ طور پر جعلی دستاویزات کی بنیاد پر کھولا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *