April 27, 2026
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
پرینیتی کے شوہر راگھو چڈھا کوبی جے پی میں شمولیت مہنگی پڑگئی
Parineeti’s husband Raghav Chadha’s move to join the BJP proves costly.

پرینیتی کے شوہر راگھو چڈھا کوبی جے پی میں شمولیت مہنگی پڑگئی

پرینیتی کے شوہر راگھو چڈھا کی بی جے پی میں شمولیت کا فیصلہ مہنگا پڑگیا، صرف ایک دن میں لاکھوں فالوورز کم ہوگئے

ویب نیوز ڈیسک رپورٹ

بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر اور راجیہ سبھا کے رکن راگھو چڈھا نے عام آدمی پارٹی چھوڑ دی۔ بعد ازاں انہوں نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔تاہم اس فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی میں شمولیت کے اعلان کے فوراً بعد ردعمل سامنے آیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے انہیں انسٹاگرام پر ان فالو کرنا شروع کردیا۔

یوں چند گھنٹوں میں ان کے فالوورز کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق اعلان کے دن راگھو چڈھا کے انسٹاگرام پر تقریباً ایک کروڑ بیالیس لاکھ فالوورز تھے۔ اب یہ تعداد کم ہو کر تقریباً ایک کروڑ پچیس لاکھ رہ گئی ہے۔

اس طرح وہ مختصر وقت میں لگ بھگ سترہ لاکھ فالوورز سے محروم ہوگئے۔

سوشل میڈیا صارفین نے انہیں انسٹاگرام پر ان فالو کرنا شروع کردیا۔

پارٹی رہنماؤں کا ردعمل

دوسری جانب اس اقدام پر عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں نے ردعمل دیا۔

پارٹی کے رکن اسمبلی اور ترجمان سنجیو جھا نے کہا کہ رضاکار اور حامی ناراض ہیں۔ ان کے مطابق کئی کارکنوں نے انسٹاگرام پر راگھو چڈھا کو ان فالو کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کارکنان اس فیصلے کو پسند نہیں کر رہے۔ ان کے مطابق یہ اقدام پارٹی کے ساتھ دھوکا سمجھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خسرہ: ملک بھر میں اموات میں اضافہ، کیا صورتحال خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے؟

واشنگٹن فائرنگ واقعہ: آخر معاملا کیا ہے؟

مزید رہنما بھی بی جے پی میں شامل

رپورٹس کے مطابق راگھو چڈھا کے ساتھ عام آدمی پارٹی کے مزید سات ارکان پارلیمنٹ بھی بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔

ادھر سوشل میڈیا پر اس معاملے پر بحث تیز ہوگئی ہے۔ کئی صارفین راگھو چڈھا کو غدار اور دھوکے باز قرار دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×