May 21, 2026
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
ٹرمپ کا معاہدے تک انتظار، ڈیل نہ ہوئی تو حملے کی دھمکی
Trump to wait for deal, warns of possible attack if no agreement is reached

ٹرمپ کا معاہدے تک انتظار، ڈیل نہ ہوئی تو حملے کی دھمکی

ٹرمپ نے ایران کو ریلیف دینے سے انکار کر دیا، معاہدے تک چند دن انتظار کا اعلان، نئی امریکی تجاویز پر تہران سنجیدگی سے غور کر رہا ہے

ویب نیوز ڈیسک رپورٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے جواب کا چند دن انتظار کرے گا۔ جب تک معاہدہ نہیں ہوتا، ایران کو کوئی ریلیف نہیں دیا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ امریکا کو درست جواب درکار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جن ایرانی رہنماؤں سے رابطہ ہے، وہ معقول لوگ ہیں۔

صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ ایران معاہدہ کرنے کے لیے بےتاب ہے۔

ڈیل نہ ہوئی تو حملے کی دھمکی

صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ ایران معاہدہ کرنے کے لیے بےتاب ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران کے ساتھ ڈیل نہ ہوئی تو امریکا دوبارہ حملہ کر سکتا ہے۔

ایران کی اندرونی صورتحال پر تبصرہ

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں عوام کی حالت انتہائی خراب ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہاں شدید معاشی بحران ہے۔ عوام میں غم اور غصہ بڑھ رہا ہے۔

ٹرمپ کے مطابق ایران جنگ کو ابھی تین ماہ ہوئے ہیں، جن میں زیادہ وقت جنگ بندی (سیز فائر) کا رہا۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو بھی کھول دیا جائے گا، لیکن انہیں کسی جلدی کی ضرورت نہیں۔

ایران کو شکست کا دعویٰ

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران بدترین شکست سے دوچار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو بری طرح تباہ کیا جا چکا ہے اور آنے والے دنوں میں مزید پیش رفت سامنے آئے گی۔

تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے ساتھ معاہدے میں جلدی نہیں کی جائے گی۔

ترکی اور کیوبا کا ذکر

ٹرمپ نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلی فونک رابطے کا بھی ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان اچھی گفتگو ہوئی۔

کیوبا کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ وہاں کی صورتحال بھی بہت خراب ہے اور امریکا کو کیوبا کے عوام کی مدد کرنی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

خامنہ ای: کراچی آرٹسٹ کا یادگار فن پارہ

روسی صدر کا دورہ چین، یکطرفہ اقدامات اور تاریخ مسخ کرنے کی مخالفت ضروری:چینی صدر

ایرانی ردعمل اور سفارتی پیش رفت

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تصدیق کی ہے کہ امریکا کی جانب سے نئی تجاویز موصول ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران ان تجاویز کا جائزہ لے رہا ہے۔

اسماعیل بقائی کے مطابق پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی ایران میں موجود ہیں۔ وہ ایران اور امریکا کے درمیان پیغامات کے تبادلے میں سہولت فراہم کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایران کے 14 نکات کی بنیاد پر امریکا کے ساتھ رابطے جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×