امریکی فضائیہ: کیلیفورنیا میں امریکی بمبار طیارہ گر کر تباہ، روسی میڈیا کا 8 ہلاکتوں کا دعویٰ
ویب نیوز ڈیسک رپورٹ
امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں گر کر تباہ ہوگیا۔
امریکی فضائیہ کے مطابق حادثہ پیر کی صبح لاس اینجلس کے شمال میں واقع ایڈورڈز ائیر فورس بیس کے قریب پیش آیا، جہاں ایک فوجی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔

ائیر فورس بیس انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ امریکی فضائیہ کا بی-52 اسٹریٹوفورٹریس بمبار طیارہ صبح 11 بج کر 20 منٹ پر ٹیک آف کے فوراً بعد ائیر فیلڈ پر گر کر تباہ ہوگیا۔
بیان کے مطابق حادثے کے فوراً بعد ہنگامی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بی-52 طیارہ تباہ ہونے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، تاہم امریکی حکام کی جانب سے تاحال ہلاکتوں کی سرکاری تصدیق نہیں کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں
چین: سمندر کے اوپر میگا ایئرپورٹ، نیا تعمیراتی معجزہ
چارجنگ کے دوران سمارٹ فون کا استعمال: حقیقت کیا ہے؟
واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل بھی امریکی ریاست میسوری میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں ایک پائلٹ اور 11 اسکائی ڈائیورز سوار تھے۔ حادثے کے نتیجے میں طیارے میں موجود تمام 12 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
