مٹیاری واقعہ: کچے آم توڑنے کے الزام پر بچوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، متاثرہ خاندان کا فوری انصاف اور کارروائی کا مطالبہ
مٹیاری کے نواحی علاقے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ۔ تھانہ اوڈیرو لال کی حدود میں ایک بااثر زمیندار کی جانب سے مبینہ طور پر بچوں پر کتے چھوڑ دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق، باغ سے کچے آم توڑنے کے الزام پر بچوں کو نشانہ بنایا گیا ۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔
معصوم بچی شدید زخمی
کتے کے حملے میں معصوم بچی اُمِ کلثوم قریشی شدید زخمی ہو گئی ۔ اہلِ خانہ نے فوری انصاف کا مطالبہ کیا ہے ۔
زخمی بچی کے والد شکیل قریشی کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی پر بے دردی سے کتے چھوڑے گئے ۔ انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے ۔

متاثرہ خاندان کا مؤقف
متاثرہ خاندان کے مطابق متعلقہ تھانے میں رپورٹ درج کروانے کے باوجود تاحال کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی ۔
بچی کے والد شکیل قریشی نے بااثر افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے بچی کے تحفظ کو یقینی بنانے اور فوری علاج کی فراہمی کی بھی اپیل کی ہے ۔
یہ بھی بڑھیں
ناسا کے خلا بازوں کے لئے نئے ڈیزائنر اسپیس سوٹ کی تیاری
واقعہ کہاں پیش آیا
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ مبینہ طور پر زمیندار رحمت راجپوت کے باغ میں پیش آیا ۔
شکیل قریشی کا کہنا ہے کہ تھانہ اوڈیرو لال میں ابتدائی رپورٹ درج کروائی گئی، تاہم پولیس نے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی ۔
ادھر پاکستان مین پاکستان میں بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیمین تاحال اس واقعے پر خاموش ہیں ۔ حتی کہ بات کرنے سے بھی گریزاں ہیں ۔


