رجب بٹ کا یوٹیوب چینل بند ہونے والا ہے؟
اہم اسٹوریز اہم خبریں کراچی جانِ من

رجب بٹ کا یوٹیوب چینل بند ہونے والا ہے؟

رجب بٹ کیس میں تفتیش ادھوری کیوں؟ عدالت سخت برہم، افسران طلب، یوٹیوب چینل ریکارڈ سمیت مکمل شواہد فوری پیش کرنے کا حکم، اہم سوالات اٹھ گئے

ویب نیوز رپورٹ

کراچی : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت وسطی میں یوٹیوبررجب بٹ کے خلاف توہینِ مذہب کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے دورانِ سماعت تفتیشی انویسٹی گیشن آفیسر پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی یوٹیوب چینل کا مکمل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا۔

رجب بٹ کیس: عدالت کے اہم ریمارکس

سماعت کے دوران ملزم رجب بٹ عدالت میں پیش ہوا

جج نے ملزم کے وکیل سے استفسار کیا۔ سماعت کے دوران ملزم رجب بٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔

پوچھا گیا کہ تفتیشی افسر کا تبادلہ ہوچکا ہے۔ اسی وجہ سے ملزم تفتیش میں شامل کیوں نہیں ہوسکا؟

عدالت نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او اور تفتیشی افسر کو طلب کرلیا۔ ساتھ ہی ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی ۔

شواہد پر سوالات

عدالت نے واضح کیا کہ مقدمے میں شواہد مکمل نہیں کیے گئے ۔

جج نے کہا کہ کیس کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے۔ مزید برآں یوٹیوب چینل کا مکمل ریکارڈ بھی شامل کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں

نظریا کچھ اور رجب بٹ پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث

آرکٹک سمندری برف خطرناک حد تک کم : 2050 تک برف ختم ہونے کا خدشہ

آئندہ سماعت

عدالت نے ہدایت دی کہ تفتیش مکمل کرکے جامع رپورٹ پیش کی جائے ۔

خبردار کیا گیا کہ آئندہ سماعت پر پیش نہ ہونے کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی ۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

×