آیت اللہ علی خامنہ ای کے جسد خاکی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے قم پہنچایا گیا، تہران میں ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد افراد کی شرکت کا دعویٰ
ویب نیوز ڈیسک رپورٹ
قم: ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا جسد خاکی ہیلی کاپٹر کے ذریعے قم شہر منتقل کر دیا گیا، جہاں آج جلوس اور دعائیہ تقریبات منعقد ہوں گی۔

تہران میں تاریخی جلوسِ جنازہ
اس سے قبل تہران میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ روسی میڈیا کے مطابق جلوسِ جنازہ میں ایک کروڑ سے زائد افراد نے شرکت کی۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ شرکا کی تعداد اتنی زیادہ تھی کہ ہجوم خلا سے بھی دیکھا جا سکتا تھا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پیر کے روز تہران میں آیت اللہ علی خامنہ ای اور ان کے اہل خانہ کے جلوسِ جنازہ میں مقامی اور غیر ملکی ملا کر ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد افراد شریک ہوئے۔

جلوس کا راستہ
جلوسِ جنازہ امام حسین اسکوائر، انقلاب اسکوائر، آزادی اسکوائر اور شہید لشگری ہائی وے سے گزرتا ہوا مہرآباد ہوائی اڈے پہنچا، جہاں تقریباً 12 گھنٹے بعد اختتام پذیر ہوا۔
یہ بھی پڑھیں
ماؤنٹ ایٹنا پھر متحرک، ریڈ الرٹ جاری
فٹبال ورلڈکپ: ناروے نے 5 بار کی عالمی چیمپئن برازیل کو باہر کر دیا
تدفین کا شیڈول شہید آیت اللہ علی خامنہ ای اور ان کے اہل خانہ کی میتیں 8 جولائی کو عراق کے مقدس شہروں نجف اور کربلا لے جائی جائیں گی، جبکہ 9 جولائی کو مشہد میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
