روبوٹس فائٹ میں دو ہیومنویڈ روبوٹس نے رنگ میں ایک دوسرے پر حملے کیے، سفید اور کالے روبوٹ کی فائٹ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ویب نیوز ڈیسک رپورٹ
چین میں روبوٹس فائٹ نے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔ انسانی شکل والے دو روبوٹس کے درمیان ہونے والی لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
چین میں روبوٹس ٹیکنالوجی پر بڑے پیمانے پر کام جاری ہے۔ ریسٹورینٹس، فیکٹریوں اور دیگر شعبوں کے بعد اب کھیلوں کے میدان میں بھی روبوٹس کی شرکت بڑھ رہی ہے۔

حال ہی میں چین کے شہر شینزین میں دنیا کا پہلا ہیومنویڈ (انسانی شکل والے) روبوٹس کا ایم ایم اے مقابلہ منعقد کیا گیا۔
اس مقابلے میں دو روبوٹس کو ایک رنگ کے اندر مقابلہ کرتے دیکھا گیا۔ ایک روبوٹ سفید رنگ کا تھا جبکہ دوسرا کالے رنگ کا تھا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انسانی شکل والے روبوٹس ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں سے حملے کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، حکومت نے 3 روز کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان
الیکٹرک گاڑیاں: کراچی پورٹ پر پہلی تاریخی رورو شپمنٹ
مقابلے کے دوران سفید روبوٹ نے اچھل کر مخالف روبوٹ کو زور دار لات ماری، جس کے بعد دوسرے روبوٹ کی گردن ٹوٹ گئی، تاہم وہ اس کے باوجود لڑائی جاری رکھتا دکھائی دیا۔ ویڈیو میں بڑی تعداد میں تماشائیوں کو بھی روبوٹس کی اس منفرد فائٹ کو دیکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
