ایبولا کی وبا جمہوریہ کانگو میں تیزی سے پھیلنے لگی، عالمی ادارۂ صحت نے عالمی ایمرجنسی نافذ کردی
ویب نیوز ڈیسک رپورٹ
وسطی افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں ایبولا وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، جہاں مہلک وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 131 تک پہنچ گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگو میں ایبولا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، جبکہ حالیہ دنوں میں مزید 26 اموات رپورٹ کی گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جمہوریہ کانگو میں ایبولا وائرس کے باعث اب تک مجموعی طور پر 131 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

عالمی ایمرجنسی نافذ
دوسری جانب ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث صورتحال پر عالمی ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
رپورٹس کے مطابق متاثرہ علاقوں میں بنیادی طبی سہولیات محدود ہیں، جس کی وجہ سے وائرس کی بروقت تشخیص اور مریضوں کی شناخت میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
کراچی کی یونیورسٹی میں پولیس تھانہ قائم
بھارتی سپریم کورٹ نے آوارہ کتوں کو مارنے کی اجازت دے دی
اردن کی سفری پابندی
ادھر اردن نے جمہوریہ کانگو اور یوگنڈا سے آنے والے مسافروں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ اردن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس اقدام کا مقصد ملک اور خطے کو وبا کے پھیلاؤ سے محفوظ رکھنا ہے


