Family-Separated Man Identified by His Brother After 35 Years

بچپن میں ٹرین میں چھپن چھپائی کھیلتے ہوئے بچھڑنے والا بہرا اور گونگا شخص 35 سال بعد بھائی کے ذریعے شناخت ہوا اور اپنے خاندان سے جا ملا۔

ویب نیوز ڈیسک رپورٹ

بچپن میں دوستوں کے ساتھ ٹرین میں چھپن چھپائی کھیلتے ہوئے اپنے خاندان سے بچھڑنے والا ایک شخص 35 سال بعد دوبارہ اپنے اہلِ خانہ سے ملنے میں کامیاب ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، لائی زی چنگ پیدائشی طور پر بہرے اور گونگے تھے۔ سن 1991 میں وہ دوستوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے ایک ٹرین میں جا کر ایک نشست کے نیچے چھپ گئے اور وہیں سو گئے۔ جب ان کی آنکھ کھلی تو وہ ایک اجنبی مقام پر موجود تھے۔

لائی زی نے برسوں تک اپنے خاندان کی تلاش جاری رکھی اور اس مقصد کے لیے آن لائن پیغامات بھی شیئر کرتے رہے۔

بے گھر زندگی سے نئی امید تک

لائی زی کچھ عرصہ شینزن ریلوے اسٹیشن کے قریب بے گھر بچے کے طور پر رہے۔ بعد ازاں ان کی ملاقات ایک خاتون سے ہوئی، جنہوں نے انہیں لکھنا سکھایا۔

پانچ سال بعد وہ خاتون ہانگ کانگ منتقل ہوگئیں۔ اس کے بعد ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک ریسٹورنٹ کے مالک نے لائی زی کو کھانے، رہائش اور ملازمت فراہم کی۔

دو سال بعد ریسٹورنٹ بند ہوگیا، مگر مالک ہونگ شینگ نے لائی زی کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ ہونگ شینگ اور ان کی اہلیہ نے نہ صرف ان کی کفالت کی بلکہ انہیں تعلیم بھی دلوائی، تاکہ بہرے پن کے باعث انہیں زندگی میں کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں

اسٹرابیری مون آج رات نظر آئے گا

کرپٹو نے ٹرمپ کو کتنا مالا مال کیا؟

آن لائن پیغام نے خاندان سے ملا دیا

لائی زی نے برسوں تک اپنے خاندان کی تلاش جاری رکھی اور اس مقصد کے لیے آن لائن پیغامات بھی شیئر کرتے رہے۔

بالآخر ان کے بڑے بھائی لائی زیو، جو خود بھی بہرے ہیں، نے اتفاقاً اپنے چھوٹے بھائی کا ایک آن لائن پیغام دیکھا اور انہیں پہچان لیا۔ اس طرح 35 سال بعد بچھڑا ہوا خاندان دوبارہ ایک ہوگیا۔ لائی زی کے اہلِ خانہ نے ہونگ شینگ اور ان کی اہلیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے طویل عرصے تک ان کی بھرپور دیکھ بھال کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *