فیفا ورلڈ کپ: اسپین نے انجری ٹائم میں فیصلہ کن گول کر کے پرتگال کو ایک صفر سے ہرایا، رونالڈو ٹائٹل جیتنے سے محروم رہے۔
ویب نیوز ڈیسک رپورٹ
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں کرسٹیانو رونالڈو کا جادو نہ چل سکا۔ اسپین نے پرتگال کو ایک صفر سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
کرسٹیانو رونالڈو کا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب پورا نہ ہو سکا۔ پری کوارٹر فائنل میں اسپین نے پرتگال کو ایک صفر سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

مقابلے پر اسپین کا کنٹرول
ڈیلاس کے فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسپین نے نسبتاً بہتر کھیل پیش کیا۔ پرتگال کے 10 حملوں کے مقابلے میں اسپین نے 15 حملے کیے۔
ایک طرف نوجوان لمین یامال تھے، جبکہ دوسری جانب تجربہ کار کرسٹیانو رونالڈو۔ لمین یامال نے کئی بار پرتگال کے دفاع میں شگاف کیا اور ساتھی کھلاڑیوں کو بہترین پاس دیے، تاہم یہ مواقع گول میں تبدیل نہ ہو سکے۔

فیصلہ کن گول انجری ٹائم میں
میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیمیں مسلسل کوشش کرتی رہیں، لیکن کوئی بھی گول نہ کر سکی۔
انجری ٹائم کے پہلے منٹ میں اسپین نے شاندار موو بنایا، جس پر میکائیل میرینو نے 90ویں منٹ میں فیصلہ کن گول کر دیا۔ یہ برتری میچ کے اختتام تک برقرار رہی اور اسپین نے ایک صفر سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
رونالڈو آبدیدہ
کرسٹیانو رونالڈو اپنے آخری ورلڈ کپ کو یادگار نہ بنا سکے۔ اپنے شاندار کیریئر میں ورلڈ کپ جیتنے کا خواب ادھورا رہ جانے پر وہ میدان میں آبدیدہ ہو گئے۔
اگلا مقابلہ کوارٹر فائنل میں اسپین کا مقابلہ بیلجیئم یا امریکا سے ہوگا۔
