Hajj Policy 2027–2030 Approved

حج پالیسی کے تحت 2030 تک پیشگی رجسٹریشن، شریعہ کے مطابق سیونگ اسکیم اور حج نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کی منظوری

ویب نیوز ڈیسک رپورٹ

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2027-2030 اور متعلقہ پلان کی منظوری دے دی۔

کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئی حج پالیسی کے تحت حج کے خواہش مند افراد 2030 تک کسی بھی سال کے لیے حج کی رجسٹریشن کروا سکیں گے۔

اس پالیسی کے تحت ترجیحی ویٹنگ لسٹ بھی مرتب کی جائے گی۔

اس اسکیم کے ذریعے حج کے خواہش مند افراد مستقبل میں حج اخراجات کے لیے بچت کر سکیں گے۔

سیونگ اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

شرعی اصولوں کے مطابق حج کے لیے سیونگ اسکیم بھی متعارف کروائی جا رہی ہے۔

اس اسکیم کے ذریعے حج کے خواہش مند افراد مستقبل میں حج اخراجات کے لیے بچت کر سکیں گے۔

حج نظام مکمل ڈیجیٹل ہوگا

کابینہ کو بتایا گیا کہ حج کے تمام نظام کو مرحلہ وار ڈیجیٹل بنایا جا رہا ہے تاکہ شفافیت اور سہولت کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں

ایران کا امریکی حملوں پر تباہ کن جواب دینے کا اعلان

امریکا نے ایران پر حملے تیز کر دیے

معاونین حج کی تقرری میرٹ پر ہوگی

وفاقی کابینہ نے ہدایت کی کہ معاونینِ حج کی تقرری مکمل شفاف نظام اور خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر کی جائے۔ کابینہ نے یہ بھی ہدایت کی کہ سرکاری اور نجی حج انتظامات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن بھی یقینی بنائی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *