May 21, 2026
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
خامنہ ای: کراچی آرٹسٹ کا یادگار فن پارہ
Khamenei: Karachi Artist’s Memorable Artwork

خامنہ ای: کراچی آرٹسٹ کا یادگار فن پارہ

خامنہ ای: پاکستانی آرٹسٹ نے آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی یاد میں بنایا گیا شاہکار ایرانی قونصل جنرل کے حوالے کر دیا۔

ویب نیوز ڈیسک رپورٹ

کراچی کے معروف مصور مشتاق لاشاری نے فنِ مصوری کا ایک منفرد شاہکار تخلیق کرکے شہید رہبرِ معظمِ انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ایؒ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

کراچی میں تعینات جمہوری اسلامی ایران کے قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادہ سے ملاقات کے دوران مشتاق لاشاری نے اپنا فن پارہ انہیں پیش کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف سامراجی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں آیت اللہ سید علی خامنہ ایؒ کی شہادت ہوئی۔

مشتاق لاشاری نے کہا کہ جیسے ہی انہیں شہادت کی خبر ملی، وہ شدید رنجیدہ اور افسردہ ہوگئے۔ اسی غم اور عقیدت کے جذبے کے تحت انہوں نے صرف تین دن میں یہ فن پارہ مکمل کیا۔

انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ شاہکار تعزیتی کلمات کے ساتھ رہبرِ معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کو پیش کیا جائے۔

ایرانی قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادہ نے مشتاق لاشاری کے جذبات اور عقیدت کو سراہتے ہوئے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔

فنونِ لطیفہ تعلقات کو مضبوط بناتے ہیں

ایرانی قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادہ نے مشتاق لاشاری کے جذبات اور عقیدت کو سراہتے ہوئے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ فنونِ لطیفہ میں مذہبی شخصیات سے احترام اور عقیدت ہی کسی فنکار کے فن کو ابدیت عطا کرتی ہے۔

اکبر عیسیٰ زادہ نے پاکستان اور ایران کے فنکاروں کے درمیان روابط بڑھانے اور مشترکہ نمائشوں کے انعقاد پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ جغرافیائی سرحدیں دونوں ممالک کے ثقافتی تعلقات میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں۔

یہ بھی پڑھیں

وہ انوکھی عمارت: جدید تعمیراتی عجوبہ دنیا کی توجہ کا مرکز

روسی صدر کا دورہ چین، یکطرفہ اقدامات اور تاریخ مسخ کرنے کی مخالفت ضروری:چینی صدر

مشتاق لاشاری کو تمغۂ امتیاز بھی مل چکا

یاد رہے کہ مشتاق لاشاری کو فن کے شعبے میں نمایاں خدمات پر حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغۂ امتیاز سے نوازا جا چکا ہے۔

ان کے بیس سے زائد فن پارے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ہیڈکوارٹر کی اندرونی دیواروں کی زینت بھی بن چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×