پاک چین سفارتی تعلقات کو ثقافتی سفارتکاری، ڈیجیٹل میڈیا اور دستاویزی فلم سازی کے ذریعے مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار
ویب نیوز ڈیسک رپورٹ
اسلام آباد کے مووین پک ہوٹل سینٹورس میں چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر مشترکہ دستاویزی فلم کی خصوصی نمائش کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس منصوبے کو چینی پروڈکشن ٹیم اور پاکستان ٹیلی وژن کے اشتراک سے تیار کیا گیا۔

اعلیٰ حکام اور سفارتی وفود کی شرکت
تقریب میں وزارتِ اطلاعات و نشریات، پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی، پاکستان ٹیلی وژن اور چینی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
چینی وفد میں مسٹر بائی ژی جن اور مسٹر وانگ شینگ جی شامل تھے، جبکہ پاکستانی نمائندوں میں راہیسا عادل اور امبرین جان شریک ہوئیں۔

ثقافتی سفارتکاری اور ڈیجیٹل میڈیا پر زور
مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ثقافتی سفارتکاری، دستاویزی فلم سازی اور ڈیجیٹل میڈیا تعاون پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے ثقافتی روابط کے فروغ پر بھی زور دیا۔
“شیان سے گوادر” دستاویزی سیریز پیش
تقریب کے دوران “شیان سے گوادر — سیزن ون” کے عنوان سے دستاویزی سیریز بھی پیش کی گئی۔ اس سیریز میں چین پاکستان اقتصادی راہداری، تجارتی راستوں، گوادر بندرگاہ اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو اجاگر کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں
ایبولا کے بڑھتے کیسز، پاکستان نے ائیرپورٹس پر نگرانی سخت کردی
مولا جٹ کی چین میں نمائش، ثقافتی تعاون میں اضافہ
پاک چین دوستی اور ترقیاتی تعاون کی جھلک
چینی ہدایتکار مسٹر بائی ژی جن کی تیار کردہ دستاویزی فلم میں چین کی تاریخی ترقی، جدیدیت، سفارتی کامیابیوں اور ترقیاتی منصوبوں میں خدمات انجام دینے والے چینی کارکنوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
میڈیا تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار تقریب کے اختتام پر دونوں ممالک کے نمائندوں نے فلم، نشریات، ڈیجیٹل میڈیا اور ثقافتی تبادلوں کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔


