May 24, 2026
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
ایبولا کے بڑھتے کیسز، پاکستان نے ائیرپورٹس پر نگرانی سخت کردی
Rising Ebola Cases Prompt Pakistan to Tighten Airport Surveillance

ایبولا کے بڑھتے کیسز، پاکستان نے ائیرپورٹس پر نگرانی سخت کردی

ایبولا وائرس کے بڑھتے کیسز پر پاکستان نے ائیرپورٹس پر نگرانی اور احتیاطی اقدامات مزید سخت اور مؤثر بنا دیے ہیں۔

ویب نیوز ڈیسک رپورٹ

اسلام آباد: کانگو اور یوگنڈا میں ایبولا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر حکومتِ پاکستان نے ملک بھر کے ائیرپورٹس پر نگرانی مزید سخت اور مؤثر بنا دی ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن، یعنی عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او)، نے کانگو اور یوگنڈا میں ایبولا کی صورتحال کو عالمی ہنگامی صورتحال قرار دیا ہے۔

پاکستان میں خطرہ کم قرار

ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق ایبولا وائرس کا پھیلاؤ تاحال افریقی ممالک کانگو اور یوگنڈا تک محدود ہے۔ عالمی ادارۂ صحت کے مطابق افریقا سے باہر کسی دوسرے ملک میں اب تک ایبولا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ افریقی ممالک کے ساتھ محدود سفری روابط کے باعث پاکستان میں خطرہ انتہائی کم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان یا اس کے ہمسایہ ممالک میں بھی ماضی میں ایبولا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

ائیرپورٹس پر نگرانی سخت

وزارتِ صحت کے ترجمان کے مطابق وزارتِ صحت اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ، یعنی این آئی ایچ، صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایبولا وائرس سے بچاؤ کے لیے ملک بھر کے ائیرپورٹس پر نگرانی مزید مؤثر بنا دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کاکروچ جنتا پارٹی پاکستان میں اثر انداز

پنکی کیس: سفارتی اور بااثر شخصیات کے مبینہ رابطے

عالمی ادارۂ صحت کی ہدایات

ترجمان وزارتِ صحت نے بتایا کہ عالمی ادارۂ صحت نے احتیاطی نگرانی بڑھانے کی ہدایت کی ہے، تاہم کسی قسم کی سفری پابندی کی سفارش نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیرِ صحت نے وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر پیشگی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوام کو وبائی امراض سے محفوظ رکھا جا سکے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان بین الاقوامی ہیلتھ ریگولیشنز کی سفارشات پر عمل درآمد یقینی بنا رہا ہے جبکہ این آئی ایچ ایبولا وائرس کی تشخیص کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ محکمہ صحت کے حکام صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×