May 17, 2026
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
پنکی کا عدالت میں پیشی پر شور شرابہ، جھوٹے مقدمات بنانے کا الزام
Pinki creates uproar in court hearing, alleges false cases against her

پنکی کا عدالت میں پیشی پر شور شرابہ، جھوٹے مقدمات بنانے کا الزام

پنکی کیس: ملزمہ نے سخت الزامات عائد کیے، پولیس نے 7 افراد کی گرفتاری اور منشیات گینگ سے متعلق بڑے انکشافات کیے۔

ویب نیوز ڈیسک رپورٹ

کراچی: منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمہ انمول عرف پنکی کو چہرہ ڈھانپ کر سخت سکیورٹی میں سٹی کورٹ کراچی لایا گیا اور بعد ازاں انہیں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

سماعت کے دوران پنکی نے عدالت میں شور شرابہ کیا اور کہا کہ انہیں 22 دن سے حراست میں رکھا گیا ہے۔

ملزمہ کے عدالت میں الزامات

سماعت کے دوران پنکی نے عدالت میں شور شرابہ کیا اور کہا کہ انہیں 22 دن سے حراست میں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ انہیں لاہور سے گرفتار کرکے وین میں لایا گیا، ان کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں اور ان پر تشدد بھی کیا گیا ہے۔

عدالت کی یقین دہانی

اس موقع پر عدالت نے ملزمہ کو یقین دہانی کرائی کہ عدالت میں انہیں کوئی ہراساں نہیں کرسکتا۔

عدالت نے کہا کہ ان کا اور ان کے وکیل کا مکمل مؤقف سنا جائے گا۔

مزید الزامات اور دعوے

انمول عرف پنکی نے عدالت میں یہ بھی کہا کہ ان کے خلاف 20 سے 25 مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔

ان کے مطابق انہیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ سب کچھ قبول کریں، ورنہ ان کے اہل خانہ کو اٹھا لیا جائے گا۔

تفتیشی افسر کا مؤقف

سماعت کے دوران عدالت نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ 3 دن کا ریمانڈ دیا گیا تھا، کیس میں کیا پیشرفت ہوئی ہے۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ 7 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ملزمہ کی نشاندہی پر ریکوری بھی جاری ہے، تاہم ملزمہ ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔

عدالت نے سوال کیا کہ ملزمہ کا پہلا آرڈر کہاں ہے؟ جس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ یہ پولیس موبائل میں موجود ہے۔ اس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

پسند کی شادی پر پورے گاؤں کو سزا،گھروں کو آگ لگا دی
کراچی کے کھلے سمندر میں پھنسے غیر ملکی مہمان بحفاظت ریسکیو

گینگ اور منشیات نیٹ ورک کے دعوے

تفتیشی افسر نے مزید بتایا کہ یہ تین کیسز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملزمہ کافی عرصے سے سرگرم تھی اور مبینہ طور پر یونیورسٹیوں میں منشیات پھیلا کر نسلیں متاثر کی جا رہی تھیں۔

ان کے مطابق 800 افراد کے نمبر حاصل ہوئے ہیں جنہیں منشیات سپلائی کی جاتی تھی، اور اس گینگ میں غیر ملکی عناصر بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×