May 15, 2026
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
پِنکی کو کب تمغہ دیا جائے گا! اب تو وہ بھی تمغہ کی حق دار ہو گئی
“When Will Pinky Be Given a Medal? She Now Deserves One Too,” Says Faisal Vawda

پِنکی کو کب تمغہ دیا جائے گا! اب تو وہ بھی تمغہ کی حق دار ہو گئی

پنکی معاملے پر فیصل واوڈا نے حکمرانوں، جمہوری نظام اور احتساب کے فقدان پر شدید تنقید کرتے ہوئے متنازع بیان جاری کر دیا۔

ویب نیوز ڈیسک رپورٹ

سینیٹر فیصل واوڈا نے منشیات فروش پنکی سے متعلق معاملے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے طنزیہ بیان جاری کیا ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ٹوئٹ میں فیصل واوڈا نے کہا کہ وہ اس انتظار میں ہیں کہ منشیات فروش پنکی کو کب تمغہ دیا جائے گا۔ ان کے مطابق اب وہ بھی تمغے کی حق دار بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کوئی حیران کن بات نہیں کہ منشیات فروش کو “پنکی” بنانے والے حکمران قیامِ پاکستان سے اب تک جمہوری نظام کے تحت قابض چلے آ رہے ہیں۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ان حکمرانوں نے پاکستان کے بچوں اور آنے والی نسلوں کا مستقبل تباہ کر دیا۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ان حکمرانوں نے پاکستان کے بچوں اور آنے والی نسلوں کا مستقبل تباہ کر دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب تک حکمرانوں کا حقیقی معنوں میں احتساب نہیں ہوگا، یہ جمہوری ڈرامہ جاری رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیوروکریٹس سے فیصلے کرانے، جھوٹے الزامات لگانے، نااہلی چھپانے، پوسٹرز لگانے، من گھڑت بیانیے بنانے، جہاز اڑانے اور زبردستی

جلسے کرانے سے ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

یہ بھی پڑھیں

اتر پردیش میں تباہ کن آندھی، 90 افراد ہلاک

فیصل واوڈا نے اپنے بیان کے اختتام پر ایک شعر بھی لکھا:

یہ تو ابتداء ہے اسکینڈلز کی، روتا ہے کیا

آگے آگے دیکھیے اسکینڈلز سے ہوتا ہے کیا

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×