May 16, 2026
47, 3rd floor, Handicraft Building , Main Abdullah Haroon Road, Saddar Karachi, Pakistan.
پنجاب میں دکانیں 8 بجے بند کرنے کی شرط ختم
Punjab lifts restriction on closing shops at 8 PM.

پنجاب میں دکانیں 8 بجے بند کرنے کی شرط ختم

پنجاب میں دکانیں 8 بجے بند کرنے کی شرط ختم، حکومت نے عیدالاضحیٰ سے قبل تاجروں اور مارکیٹوں کو بڑا ریلیف دے دیا۔

ویب نیوز ڈیسک رپورٹ

لاہور: حکومت پنجاب نے عیدالاضحیٰ سے قبل تاجروں اور دکانداروں کو بڑا ریلیف دے دیا ہے۔

حکومت نے لاک ڈاؤن کے تحت دکانیں جلد بند کرنے کا حکم یکم جون تک معطل کر دیا ہے۔

مارکیٹس اور دکانوں کو ریلیف

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام دکانوں، مارکیٹس، شاپنگ مالز، ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو استثنیٰ دے دیا گیا ہے۔

اب یہ کاروباری مراکز یکم جون تک رات 8 بجے دکانیں بند کرنے کے پابند نہیں ہوں گے۔

اس فیصلے کے تحت تمام دکانوں، مارکیٹس، شاپنگ مالز اور دیگر آؤٹ لیٹس کو مقررہ وقت پر بندش سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کیا کہا گیا؟

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 6 اپریل کو جاری کیے گئے احکامات کے تسلسل میں کاروباری مراکز کو وقتی ریلیف دیا گیا ہے۔

اس فیصلے کے تحت تمام دکانوں، مارکیٹس، شاپنگ مالز اور دیگر آؤٹ لیٹس کو مقررہ وقت پر بندش سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

راولپنڈی میں بھی اطلاق

راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے بھی شہر میں اس حوالے سے الگ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی میں دکانوں، مارکیٹس، شاپنگ مالز، ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو بھی ریلیف مل گیا ہے۔

تاجروں کا خیر مقدم

ہوٹلز، بیکرز اینڈ ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کے صدر فاروق چوہدری اور کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے صدر سلیم پرویز بٹ نے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ سے قبل اس فیصلے سے تاجروں اور کاروباری طبقے کو سہولت ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ٹرمپ کا معاہدہ نہ ہونے پر ایران کو مکمل تباہ کرنے کا انتباہ

راولپنڈی میں میٹرو بس سروس ناکام

توانائی بچت پروگرام

واضح رہے کہ حکومت نے توانائی بچت پروگرام کے تحت دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس پروگرام کے تحت سبزی، پھل، بیکرز اور ہوٹلز کو رات 10 بجے تک کاروبار بند کرنا لازم تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

×