مصنوعی ذہانت: جنوبی کوریا کا روبوٹ راہب “گابی” بدھ مت کی تقریب میں شریک ہوا اور راہبوں کے ساتھ مذہبی عزم کا اظہار کیا۔
ویب نیوز ڈیسک رپورٹ
جنوبی کوریا نے ایک غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے دنیا کا پہلا راہب روبوٹ متعارف کرا دیا ہے۔
اس روبوٹ کو مذہبی ماحول میں باقاعدہ راہب کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

بدھ مت کی تقریب میں شرکت
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کا انسان نما پہلا راہب روبوٹ بدھ کی پیدائش کے موقع سے قبل سیئول کے جوگی مندر میں ایک تقریب میں شریک ہوا۔
اس نے بطور راہب رکن شرکت کی اور عبادتی ماحول کا حصہ بنا۔
یہ بھی پڑھیں
بجلی سبسڈی نظام میں بڑی تبدیلی
فرانس نے طیارہ بردار بحری جہاز آبنائے ہرمز کے مشن پر روانہ کر دیا
روبوٹ کا نام اور خصوصیات
اس راہب روبوٹ کا نام ” گابی” رکھا گیا ہے۔ یہ روبوٹ 130 سینٹی میٹر لمبا ہے۔
روایتی لباس اور عہد تقریب کے دوران گابی نے بدھ مت کے روایتی سرمئی اور بھورے رنگ کا لباس پہن رکھا تھا۔
وہ راہبوں کے سامنے کھڑا ہوا اور بدھ مت کے لیے خود کو وقف کرنے کا عہد بھی کیا۔


