Jet Fuel Cheaper, Will Air Travel Get Cheaper Too?

جیٹ فیول 56 روپے 97 پیسے سستا ہوگیا، نئی قیمت 238 روپے 87 پیسے فی لیٹر مقرر، فضائی کرایوں میں کمی کا امکان۔

ویب نیوز ڈیسک رپورٹ

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد جیٹ فیول بھی سستا کر دیا۔

ذرائع کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 56 روپے 97 پیسے کی بڑی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 238 روپے 87 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

فضائی کرایوں میں کمی کا امکان

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیٹ فیول کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد فضائی کرایوں میں بھی کمی کا امکان پیدا ہو گیا ہے، جس سے ہوائی سفر کرنے والے مسافروں کو ریلیف مل سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ٹرمپ نے عاصم منیر کی ایک اور تعریف کردی
عوام دوست بجٹ: مراد علی شاہ کو شاباش، شرف النسا شبنم

پیٹرول اور ڈیزل بھی سستا واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے 28 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے 31 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *