ڈیلفا کیٹل شو سیزن 5 کا کراچی ایکسپو سینٹر میں افتتاح، اعلیٰ نسل کے مویشی، جدید ڈیری ٹیکنالوجی اور تفریحی سرگرمیوں کی بڑی نمائش جاری
ویب نیوز رپورٹ:روبینہ یاسمین
کراچی ایکسپو سینٹر میں تقریب بڑے پیمانے پر منعقد تین روزہ ڈیلفا کیٹل شو سیزن 5 کا باقاعدہ افتتاح سندھ کے وزیر لائیو اسٹاک اینڈ فشریز سندھ محمد علی ملکانی نے کیا۔ اس موقع پر انتظامیہ کے اراکین اور اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

افتتاح اور دورہ
افتتاحی تقریب کے دوران وزیر نے ربن کاٹ کر نمائش کا باضابطہ آغاز کیا۔ بعد ازاں انہوں نے شو کے مختلف حصوں کا تفصیلی دورہ بھی کیا۔
محمد علی ملکانی نے ملک بھر سے لائے گئے اعلیٰ نسل کے مویشیوں کا معائنہ کیا۔ اسی طرح ڈیری فارمنگ کے جدید آلات اور اسٹالز کا بھی جائزہ لیا گیا۔
واضح رہے کہ یہ نمائش کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہو رہی ہے، جو کراچی کا ایک اہم تجارتی و نمائشی مرکز ہے۔

شو کا مقصد کیا ہے؟
بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اس ایونٹ کا بنیادی مقصد مقامی نسل کے مویشیوں کی افزائش کو فروغ دینا ہے۔ اس کے علاوہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے لائیو اسٹاک سیکٹر کو عالمی منڈی تک رسائی دینا بھی اس کا اہم ہدف ہے۔
بڑی تعداد میں شرکت
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ایونٹ میں تقریباً دوسو بچاس 250 کیٹل فارمز اور پچاس 50 پرندوں کے اسٹالز شامل ہیں۔ حتی کہ نمائش میں غیر ملکی پرندوں، گائے، بچھڑوں اور قربانی کے جانوروں کی نایاب اقسام بھی رکھی گئی ہیں۔
نتیجتاً کچھ جانور اپنی قیمت اور وزن کے باعث ڈیلفا کیٹل شو میں خصوصی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
تفریح اور سرگرمیاں
سال 2026 کے ڈیلفا کیٹل شو سیزن 5 کو صرف ایک نمائش تک محدود نہیں رکھا گیا بلکہ ااس کی تشکیل ایک فیملی فیسٹیول کی طرح کی گئی ہے۔ اسی سلسلے میں مختلف تفریحی سرگرمیاں بھی شو میں شامل کی گئی ہیں، جن میں شامل ہیں
بچوں کا میلہ
فوڈ کورٹ اور فوڈ فیسٹیول
ثقافتی شو اور ملاکھڑا
میوزیکل پروگرام
قرعہ اندازی اور انعامات
عوامی دلچسپی میں اضافہ
ڈیلفا کیٹل شو میں بڑی تعداد میں شہریوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہوا ہے۔ بالخصوص خاندان، خواتین اور بچے بڑی دلچسپی کے ساتھ اس ایونٹ میں شرکت کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
سندھ میں کتے کے کاٹنے کے کیسز میں اضافہ، اموات پر تشویش بڑھ گئی
پیٹھ کے بل لیٹ کر زچگی کیوں خطرناک ہے؟
اس کے ساتھ ساتھ بہت سے افراد فوٹوگرافی اور ویڈیو مواد کی تیاری میں بھی مصروف آئے۔

ڈیلفا کیٹل شو سیزن 5 نہ صرف لائیو اسٹاک انڈسٹری کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے بلکہ نتیجتاً یہ عوامی تفریح اور زرعی ترقی کا بھی ایک بڑا ذریعہ بنتا جا رہا ہے۔

