پاک بھارت جنگ کے خاتمے میں امریکی سفارتکاری کا کردار رہا، مارکو روبیو کا سینیٹ کمیٹی کے سامنے دعویٰ
ویب نیوز ڈیسک رپورٹ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کا بار بار تذکرہ کیے جانے کے بعد اب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی اس معاملے میں امریکی کردار کا کریڈٹ لیا ہے۔
سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے سامنے پیشی کے دوران مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدہ کرانے میں کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ایک اور اہم معاملہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کا تھا۔ ہم نے وہ جنگ ختم کرائی اور اس سلسلے میں ہماری ثالثی اور سفارتی کوششیں شامل تھیں۔
یہ بھی پڑھیں
گدھوں کے ذریعے ذہنی سکون کا نیا علاج دریافت
مارکو روبیو کے مطابق امریکا دنیا بھر میں مسلسل سفارتکاری میں مصروف ہے اور مختلف معاملات میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی سفارتی کوششوں کے ذریعے متعدد تنازعات میں پیش رفت ممکن ہوئی، جن میں جنوبی ایشیا کی صورتحال بھی شامل ہے
