سہیل خان نے بتایا کہ کم عمری میں جنسی زیادتی کا سامنا کیا، برسوں خاموش رہے اور بعد میں والد کو سارا واقعہ بتایا۔
ویب نیوز ڈیسک رپورٹ
بھارت: بالی وڈ اداکار سہیل خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بچپن میں جنسی زیادتی کا شکار ہوئے تھے۔
سہیل خان ایک بھارتی ریئلٹی شو میں شریک ہیں۔ شو کے دوران ایک ساتھی امیدوار سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنے بچپن کے ایک تلخ واقعے کا ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کم عمری میں انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، تاہم وہ برسوں تک اس صدمے کو اپنے دل میں چھپائے رہے۔

اداکار نے کہا کہ وہ کسی بھی شخص کو تنگ کرنے یا ہراساں کرنے کے سخت خلاف ہیں۔ وہ اپنے بچوں کو بار بار سمجھاتے ہیں کہ اگر کوئی ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ، بدتمیزی یا بدمعاشی کرے تو فوراً انہیں بتائیں، کیونکہ وہ خود اس تکلیف دہ تجربے سے گزر چکے ہیں۔
سہیل خان کے مطابق، جب وہ بڑے ہوئے تو انہوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے ہراسانی کے واقعے سے اپنے والد کو آگاہ کیا۔ اس پر ان کے والد نے پوچھا کہ انہوں نے اس وقت یہ بات کیوں نہیں بتائی۔
یہ بھی پڑھیں
چین میں روبوٹ کی فائٹ، انسان بھی دنگ رہ گئے
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، حکومت نے 3 روز کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان
اداکار کا کہنا تھا کہ اس وقت انہیں شدید شرمندگی محسوس ہوتی تھی، اسی وجہ سے وہ خاموش رہے، حالانکہ غلطی ان کی نہیں تھی۔
