ایران جنگ پر ٹرمپ کا مؤقف، امریکی فوجیوں کو نشانہ نہ بنایا گیا تو فوجی کارروائی نہیں ہوگی، سفارتی حل کو ترجیح
ویب نیوز ڈیسک رپورٹ
واشنگٹن: ایک امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اب ایران کے خلاف مزید جنگ کا ارادہ نہیں رکھتے۔
امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے مشیروں کو آگاہ کیا ہے کہ جب تک ایران کی جانب سے امریکی فوجیوں کو نشانہ نہیں بنایا جاتا، اس وقت تک ایران کے خلاف دوبارہ جنگ نہیں کی جائے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ سفارتی حل کو ترجیح دے رہی ہے اور تنازع کو مزید وسعت دینے کی خواہش مند نہیں۔
اسرائیل اور لبنان جنگ بندی پر متفق
دوسری جانب امریکا کی ثالثی میں اسرائیل اور لبنان جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں۔
واشنگٹن میں ہونے والے چوتھے سہ فریقی مذاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں
عام انجینئر نے مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ دیا
فن لینڈ:سیاحت کے ساتھ خزانے کی تلاش
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق اسرائیل اور لبنان نے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے، جبکہ دونوں ممالک نے مذاکرات اور رابطوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔ اعلامیے کے مطابق اسرائیل اور لبنان 22 جون کو دوبارہ مذاکرات کریں گے
