عشق میں گرفتار پاکستانی نوجوان مقبوضہ کشمیر کے علاقے اُڑی جا پہنچا، پاکستان نے قونصلر رسائی طلب کر لی
ویب نیوز ڈیسک رپورٹ
اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر کی ایک لڑکی سے محبت پاکستانی نوجوان کو لائن آف کنٹرول پار لے گئی۔
پاکستان نے 30 اور 31 مئی کی درمیانی شب بھارتی زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے اُڑی پہنچنے والے پاکستانی نوجوان ذیشان میر کے لیے قونصلر رسائی کی درخواست کر دی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی وزارتِ خارجہ کو ذیشان میر کے حوالے سے باضابطہ خط ارسال کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
گدھوں کے ذریعے ذہنی سکون کا نیا علاج دریافت
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے نوجوان کی خیریت اور قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے قونصلر رسائی کا مطالبہ کیا ہے۔
