April 18, 2026
Office no.47, 3rd floor، Building, Abdullah Haroon Road Saddar, Karachi, Pakistan Postal Code : 74400
مردہ زندہ ہوگیا: حیران کن تفصیلات سامنے آگئی
اہم اسٹوریز اہم خبریں دلچسپ و عجیب

مردہ زندہ ہوگیا: حیران کن تفصیلات سامنے آگئی

The-Dead-Came-Back-to-Life:-Shocking-Details-Emerge

مردہ زندہ ہوگیا، مردان ماربل کان حادثے کے 17 دن بعد عبدالوہاب نامی مزدور کے زندہ ملنے کی حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں

ویب نیوز رپورٹ

مردہ زندہ ہوگیا لیکن کیسے؟ شوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے سب کو حیران کردیا جب تفصیلات سامنے آئیں کہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں ماربل کان کے ملبے تلے دبے ایک مزدور کو 17 دن بعد زندہ نکال لیا گیا۔ یوں یہ واقعہ ریسکیو حکام کے لیے ایک غیر معمولی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

ضلع مردان کے علاقے ننگ آباد میں ماربل کان میں پھنسے عبدالوہاب نامی مزدور کو آج 17 روز بعد زندہ نکالا گیا

ریسکیو آپریشن کی طویل جدوجہد

ضلع مردان کے علاقے ننگ آباد میں ماربل کان میں پھنسے عبدالوہاب نامی مزدور کو آج 17 روز بعد زندہ نکالا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق، ٹیمیں ابتدا ہی سے مسلسل آپریشن میں مصروف رہیں۔ چنانچہ طویل اور مسلسل کوششوں کے بعد بالآخر مزدور تک رسائی ممکن ہوئی اور اسے بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

حادثہ کیسے پیش آیا

دراصل یہ حادثہ 31 مارچ کو ضلع مردان کی تحصیل رستم کے علاقے ننگ آباد میں پیش آیا تھا۔ اس دوران ماربل مائننگ جاری تھی۔

اسی دوران اچانک پہاڑی تودہ سرک گیا، جس کے نتیجے میں متعدد مزدور مٹی اور بھاری پتھروں تلے دب گئے۔

جانی نقصان

حادثے کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں۔ ابتدائی طور پر ملبے سے 8 مزدوروں کی لاشیں نکالی گئیں۔ جبکہ 2 افراد کو زندہ بچا لیا گیا تھا۔

تاہم ریسکیو ٹیموں نے تلاش کا عمل جاری رکھا۔ آخرکار مسلسل آپریشن کے بعد عبدالوہاب کو بھی زندہ نکال لیا گیا، جو تقریباً 17 دن تک ملبے کے نیچے پھنسے رہے۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ کا تاریخی ورثہ کس کے رحم و کرم پر؟ کرپشن اسکینڈل نے تہلکہ مچا دیا

پاکستان کی معیشت خطرے میں؟

طبی امداد

ریسکیو حکام کے مطابق مزدور کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم اس کی صحت کا تفصیلی معائنہ کر رہی ہے۔ مزید یہ کہ اس کی حالت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

×