تجارتی خسارہ بڑھنے کے ساتھ برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافہ ریکارڈ، مئی میں خسارے میں ماہانہ و سالانہ کمی
ویب نیوز ڈیسک رپورٹ
اسلام آباد: پاکستان کا تجارتی خسارہ رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں بڑھ کر 34 ارب 76 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی 2025 سے مئی 2026 تک تجارتی خسارے میں 17.48 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ادارہ شماریات نے بتایا کہ مئی 2026 میں تجارتی خسارے میں کمی دیکھی گئی۔ ماہانہ بنیاد پر خسارہ 39.43 فیصد جبکہ سالانہ بنیاد پر 13.68 فیصد کم ہوا۔ مئی میں تجارتی خسارہ 2 ارب 58 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا۔

برآمدات میں کمی
ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں برآمدات میں 5.61 فیصد کمی ہوئی۔
جولائی 2025 سے مئی 2026 کے دوران پاکستان کی مجموعی برآمدات 27 ارب 90 کروڑ ڈالرز رہیں۔
تاہم مئی 2026 میں برآمدات میں بہتری دیکھی گئی۔ ماہانہ بنیاد پر برآمدات 9.59 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 1.26 فیصد بڑھیں۔ گزشتہ ماہ مئی میں برآمدات کا حجم 2 ارب 70 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہا۔
یہ بھی پڑھیں
پاک بھارت جنگ روکنے کا کریڈٹ، مارکو روبیو بھی میدان میں آگئے
فن لینڈ:سیاحت کے ساتھ خزانے کی تلاش
درآمدات میں اضافہ
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں درآمدات میں 5.94 فیصد اضافہ ہوا۔
جولائی 2025 سے مئی 2026 کے دوران درآمدات کا مجموعی حجم 62 ارب 66 کروڑ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا۔
مئی 2026 میں ماہانہ بنیاد پر درآمدات میں 21.45 فیصد کمی ہوئی۔ جبکہ سالانہ بنیاد پر درآمدات 6.63 فیصد کم رہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق مئی 2026 میں پاکستان کی درآمدات کا حجم 5 ارب 29 کروڑ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا۔
