پنجاب بجٹ 2026-27 میں ویلتھ فنڈ، انفرا اسٹرکچر منصوبوں، آئی ٹی اور توانائی شعبے کے لیے بڑے فنڈز کی تجویز
ویب نیوز ڈیسک رپورٹ
ذرائع پنجاب اسمبلی کے مطابق بجٹ میں پنجاب ویلتھ فنڈ کے قیام کے لیے 700 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ پنجاب انفرا اسٹرکچر اینڈ گارنٹی فنڈ کے لیے 300 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز شامل ہے۔

جنوبی پنجاب کے لیے منصوبے
ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب میں انڈسٹریل کلسٹرز اور ایگرو پروسیسنگ زونز کے قیام کی بھی تجویز دی گئی ہے، تاکہ صنعتی اور زرعی شعبوں کی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں
تجارتی خسارہ: 11 ماہ میں بڑھ کر 34 ارب 76 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گیا
فن لینڈ:سیاحت کے ساتھ خزانے کی تلاش
آئی ٹی اور توانائی پر توجہ
بجٹ تجاویز کے مطابق آئی ٹی انفرا اسٹرکچر اور ڈیٹا سینٹرز کے لیے 30 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پاور سیکٹر ریفارمز اور نجی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے بھی 30 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
