ایران کے عوام اور قیادت کی حمایت قابلِ تعریف، 50 لاکھ افراد نے قربانی کے لیے آمادگی ظاہر کی، پیوٹن
ویب نیوز ڈیسک رپورٹ
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ ایران کو داد دینی چاہیے کہ وہ اندرونی طور پر تقسیم نہیں ہوا، جبکہ ایرانی سوسائٹی مسلسل مضبوط ہو رہی ہے۔
اپنے ایک بیان میں روسی صدر نے کہا کہ ایرانی قیادت نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ ملک کے لیے جان قربان کریں۔ ان کے مطابق 50 لاکھ افراد نے وطن پر جان قربان کرنے کے لیے لبیک کہا، اور اس حقیقت کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے۔

ایران کی عوامی حمایت پر تبصرہ
پیوٹن نے کہا کہ ایرانی معاشرہ مشکلات کے باوجود متحد اور مضبوط دکھائی دیتا ہے۔ ان کے بقول عوامی سطح پر ملک کے لیے قربانی دینے کے جذبے نے ایران کی داخلی یکجہتی کو نمایاں کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
ایران جنگ:امریکا اب ایران کے خلاف دوبارہ جنگ نہیں کرےگا
روس اور ایران کے دفاعی تعلقات روسی صدر نے واضح کیا کہ نہ تو ایران نے کبھی روس سے اسلحہ مانگا اور نہ ہی روس نے ایران کو اسلحہ فراہم کیا۔
